Advertisement
تجارت

یو اے ای میں گوشت کی سپلائی کا تاریخی معاہدہ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ اطلاع

پاکستانی کمپنی نے یو اے ای میں آپریشنل ایکسیلینس آڈٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94.8 فیصد اسکور حاصل کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 گھنٹے قبل پر اگست 7 2025، 2:53 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
یو اے ای میں گوشت کی سپلائی کا تاریخی معاہدہ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ اطلاع

پاکستان سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو گوشت کی براہ راست سپلائی کا ایک تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے، اس اہم پیش رفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے،جس کے تحت پاکستانی کمپنی دی آرگینک میٹ کو منظور شدہ سپلائر کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔

اس معاہدے کو ملکی ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کے معروف گروپ کو براہ راست گوشت فراہم کرنے کی منظوری ملی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط کے مطابق پاکستانی کمپنی نے یو اے ای میں ہونے والے آپریشنل ایکسیلینس آڈٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94.8 فیصد اسکور حاصل کیا، جس کی بنیاد پر اسے باقاعدہ طور پر یو اے ای کی جانب سے منظور شدہ سپلائر قرار دیا گیا ہے۔

کمپنی کو اب یو اے ای میں موجود سپر مارکیٹ کی تمام شاخوں کے لیے گوشت کی فراہمی کی اجازت مل گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی گوشت برآمدی صنعت کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا اور دیگر کمپنیوں کے لیے بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کی راہ ہموار کرے گا۔

Advertisement
Advertisement