Advertisement

امریکہ بھارت کشیدگی: نریند ر مودی سات سال کے طویل وقفےکے بعد چین کا دورہ کریں گے

نریندر مودی 31 اگست سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین کےشہر تیانجن جائیں گے،بھارتی میڈیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Aug 7th 2025, 2:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکہ بھارت کشیدگی: نریند ر مودی سات سال کے طویل وقفےکے بعد  چین کا دورہ کریں گے

نئی دہلی: امریکہ اور بھارت کے مابین جاری ٹیرف وار اوربڑھتی ہوئی کشیدگی پربھارتی وزیراعظم نریندر مودی سات سال کے طویل وقفے کے بعد پہلی بار چین کا دورہ کریں گے۔ 

بھارت کے سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی 31 اگست سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین کےشہر تیانجن جائیں گے۔

جون 2018 کے بعدمودی کا یہ چین کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا تاہم بھارتی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کسی تبصرے سے گریز کیا ہے۔

دوسری جانب مودی کو کینیڈا کے وزیرِاعظم کارنی نے G7 اجلاس میں بطور مہمان شرکت کی دعوت دی ہے، اور مودی کا آئندہ کینیڈا کا دورہ بھی دس سال بعد ہوگا، جو کہ نئے عالمی منظرنامے میں توجہ کا حامل ہو گااس دورے کو ایک بڑا سفارتی امتحان سمجھا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بھارت اور امریکہ کےدرمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے،اور حال ہی میں امریکی صدر نے بھارت پر روس تیل درآمد کرنے کی وجہ سے پیلے 25 فیصد اور بعد میں مزید 25فیصد ٹیرف عائد کیا۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ٹیکس عائد کر دیے ہیں اور روسی تیل کی خریداری پر بھارت کو مزید سزا اور پابندیوں کی دھمکی بھی دی ہے۔

Advertisement
ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ 

ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ 

  • 16 گھنٹے قبل
 مفاہمتی یادداشت میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل ہے،اسماعیل بقائی

 مفاہمتی یادداشت میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل ہے،اسماعیل بقائی

  • 17 گھنٹے قبل
کینیڈا میں علی ظفر کا تاریخی کنسرٹ،  45 ہزار سے زائد افراد شریک

کینیڈا میں علی ظفر کا تاریخی کنسرٹ،  45 ہزار سے زائد افراد شریک

  • 20 گھنٹے قبل
امریکا ایران معاہدہ ہوتے ہی عالمی و مقامی منڈی میں سونا مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

امریکا ایران معاہدہ ہوتے ہی عالمی و مقامی منڈی میں سونا مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

  • 20 گھنٹے قبل
روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق 

روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق 

  • 16 گھنٹے قبل
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا

  • 17 گھنٹے قبل
مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید، آئی ایس پی آر

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید، آئی ایس پی آر

  • 21 گھنٹے قبل
لاہور میں سجی پاکستان میوزک انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں کی خوب صورت تقریب 

لاہور میں سجی پاکستان میوزک انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں کی خوب صورت تقریب 

  • 20 گھنٹے قبل
عالمی  شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت

  • 17 گھنٹے قبل
امریکا ایران معاہدہ پوری دنیا اورخطے میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا،اسحاق ڈار

امریکا ایران معاہدہ پوری دنیا اورخطے میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا،اسحاق ڈار

  • 20 گھنٹے قبل
مینگو ڈپلومیسی سے معاشی سفارتکاری تک،جکارتا میں ایک ملاقات اور پاکستان کے نرم تشخص کی کہانی

مینگو ڈپلومیسی سے معاشی سفارتکاری تک،جکارتا میں ایک ملاقات اور پاکستان کے نرم تشخص کی کہانی

  • 17 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، نئی شرح سود کیا ہو گئی؟

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، نئی شرح سود کیا ہو گئی؟

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement