جبری گمشدگیوں کے انکوائری کمیشن کی تشکیل نو، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے چیئرمین مقرر
کمیشن کو اب تک جبری گمشدگیوں کے 10,607 کیسز موصول ہوئے ہیں، جن میں سے 31 جولائی 2025 تک 8,770 کیسز یعنی 82 فیصد مقدمات نمٹا دیے گئے


وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں کی شکایات کی چھان بین کے لیے قائم انکوائری کمیشن کی ازسرِنو تشکیل کرتے ہوئے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو نیا چیئرمین تعینات کر دیا ہے۔
کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، دیگر نئے تقرریوں میں جسٹس (ر) نذر اکبر کو سندھ، ریٹائرڈ جج محمد بشیر کو اسلام آباد، اور جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو خیبرپختونخوا کے لیے رکن مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد لاہور اور کراچی میں 50 سے زائد مقدمات کی سماعت کی۔ صرف جولائی کے مہینے میں کمیشن نے 70 مقدمات نمٹا دیے جبکہ 15 نئی شکایات درج کی گئیں۔
کمیشن نے لاپتہ افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپے کے پیکج پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق، کمیشن کو اب تک جبری گمشدگیوں کے 10,607 کیسز موصول ہوئے ہیں، جن میں سے 31 جولائی 2025 تک 8,770 کیسز یعنی 82 فیصد مقدمات نمٹا دیے گئے۔
اس کے علاوہ، چیئرمین کمیشن نے پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور اسلام آباد کے سیکریٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرلز پولیس سے ملاقاتیں کیں، جن میں مشترکہ تفتیشی ٹیموں اور صوبائی ٹاسک فورسز سے بروقت رپورٹوں کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

سابق وزیر اعظم نے سونے کا لوٹا توشہ خانہ میں جعلی کروا کر جمع کرایا، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کی شاندار فتح، ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست
- 10 گھنٹے قبل

شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل کیس، شوہر اور والد سمیت 6 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 10 گھنٹے قبل

آرمینیا-آذربائیجان تنازع حل کرانے میں بہت لوگ ناکام رہے، بالآخر ہم کامیاب ہوئے: ٹرمپ
- 6 گھنٹے قبل

شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اور دیگر کے خلاف تھانہ شادمان نذر آتش کیس کا فیصلہ محفوظ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے عمیر عارف ہانگ کانگ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

وزیردفاع خواجہ آصف کا بھارت کو طیاروں کے ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج
- 9 گھنٹے قبل

اسپین :قرطبہ کی تاریخی مسجد میں آگ لگنے کا واقعہ، فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچ گئی
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کی کامیاب حکمت عملی سے گندم کموڈٹی قرض مکمل طور پر ختم
- 6 گھنٹے قبل

عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل حل کرنے کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل