بھارت نے روسی تیل کی خریداری بند نہ کی تو اس پر مزید تجارتی پابندیاں اور ٹیرف نافذ کیا جائے گا، امریکی صدر
روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے چین پر بھی مزید سخت ٹیرف عائد کیا جاسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقتصادی، تجارتی اور عالمی سیاسی معاملات پر اہم بیانات دیے ہیں، صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ مائیکروچپس اور سیمی کنڈکٹرز پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا تاکہ امریکی معیشت کو تقویت دی جا سکے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی حکومت کو روس سے تیل خریدنے کی قیمت چکانی ہوگی اگر بھارت نے روسی تیل کی خریداری بند نہ کی تو اس پر مزید تجارتی پابندیاں اور ٹیرف نافذ کیے جائیں گے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے چین پر بھی مزید سخت ٹیرف عائد کیا جاسکتا ہے جبکہ روس پر ٹیرف کا تعین بعد میں کریں گے۔ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جا چکے ہیں اور آئندہ مزید سخت اقدامات متوقع ہیں۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں امریکی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے اور تنخواہوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق ایپل سمیت کئی بڑی ٹیک کمپنیاں امریکا واپس آ رہی ہیں، اور ملک میں سیکڑوں ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔
انہوں نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری کو معیشت میں بہتری کی بڑی وجہ قرار دیا اور کہا کہ ایپل مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ امریکا میں مصنوعات بنائیں گے تو کوئی اضافی چارج نہیں ہوگا۔
عالمی امور پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایرانی، اسرائیلی اور دیگر 5 جنگیں ختم کرا دی ہیں، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے حالیہ گفتگو کو اچھی بات چیت قرار دیا، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اسے کوئی بریک تھرو نہیں کہیں گے۔
صدر ٹرمپ نے جارجیا میں فوجی اڈے پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔
یوکرین جنگ پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ یہ جنگ جوبائیڈن کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، اور آج بھی وہاں اموات ہو رہی ہیں۔
صدر نے مزید کہا کہ وہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خلیجی ممالک سمیت کئی ملکوں کے دورے کر چکے ہیں اور ٹیرف کے ذریعے امریکا میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں، اور یہ ہماری معاشی خودمختاری کی طرف اہم قدم ہے۔

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 9 منٹ قبل

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 14 منٹ قبل

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
- 3 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 12 منٹ قبل

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 4 گھنٹے قبل

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل