Advertisement
تجارت

چینی بحران:  قیمتوں میں اضافہ سےاشیائے ضروریات زندگی مہنگی 

اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مہنگائی عوام کی قوتِ خرید کو مزید کمزور کر سکتی ہے،معاشی ماہرین

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 گھنٹے قبل پر اگست 5 2025، 3:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چینی بحران:  قیمتوں میں اضافہ سےاشیائے ضروریات زندگی مہنگی 

اسلام آباد: ملک میں چینی کے بڑھتے ہوئے بحران نے نہ صرف روزمرہ زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ مٹھائی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025 کے دوران چینی کی قیمت میں 6.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد چینی 190 سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔

چینی مہنگی ہونے کے باعث مٹھائیوں کی قیمتوں میں بھی 7.96 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس نے دیگر تقریبات میں مٹھائی خریدنے والوں کے بجٹ پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق جولائی کے مہینے میں صرف چینی ہی نہیں بلکہ بجلی کی قیمتوں میں بھی 14.18 فیصد اور گیس کی قیمتوں میں 22.91 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہر قسم کی ٹرانسپورٹ سروسز بھی 3.75 فیصد تک مہنگی ہو گئیں۔

ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ ہاؤس رینٹ میں 1.45 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ادویات کی قیمتوں میں 0.16 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،  ساتھ ہی ڈاکٹر کی فیس، ڈینٹل سہولیات اور میڈیکل ٹیسٹ بھی مہنگے ہو گئے ہیں، جس سے صحت کا شعبہ بھی متاثر ہوا ہے۔

عوامی سطح پر پلاسٹک کی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 3.74 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جو روزمرہ استعمال اور صنعتی مقاصد کے لیے ایک اور معاشی دباؤ کی علامت ہے۔

دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مہنگائی عوام کی قوتِ خرید کو مزید کمزور کر سکتی ہے۔

Advertisement
خیبرپختونخوا میں گزشتہ ہفتےملیریا کے  ایک ہزار 374 نئے کیسز رپورٹ

خیبرپختونخوا میں گزشتہ ہفتےملیریا کے ایک ہزار 374 نئے کیسز رپورٹ

  • 4 گھنٹے قبل
یوم استحصال کشمیر،قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف دو مذمتی قراردادیں منظور، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

یوم استحصال کشمیر،قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف دو مذمتی قراردادیں منظور، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

  • 3 گھنٹے قبل
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 6 منٹ قبل
 9 مئی مقدمات: اپوزیشن لیڈ ر عمر ایوب کی 8 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور

 9 مئی مقدمات: اپوزیشن لیڈ ر عمر ایوب کی 8 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور

  • 13 منٹ قبل
نامور اداکارہ و ہدایت کارہ، فن کی درخشاں علامت ،شمیم آرا کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے 

نامور اداکارہ و ہدایت کارہ، فن کی درخشاں علامت ،شمیم آرا کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے 

  • 2 گھنٹے قبل
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ سے باہر

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ سے باہر

  • 5 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت کی اپوزیشن کو 26 ویں آئینی ترمیم پرمذاکرات کی دعوت

وفاقی حکومت کی اپوزیشن کو 26 ویں آئینی ترمیم پرمذاکرات کی دعوت

  • 3 گھنٹے قبل
ایران کے جنوبی صوبے کرمان میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ

ایران کے جنوبی صوبے کرمان میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ

  • 4 گھنٹے قبل
حکومت سندھ کا  چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن، 13 ہزار  تھیلے برآمد

حکومت سندھ کا چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن، 13 ہزار تھیلے برآمد

  • 2 گھنٹے قبل
الیکشن کمیشن نے سینیٹ وقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  سمیت 9 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے سینیٹ وقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سمیت 9 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
شہریوں کے لیے خوشخبری،ملک میں4تعطیلات ایک ساتھ،مگر کب ہونگی؟ 

شہریوں کے لیے خوشخبری،ملک میں4تعطیلات ایک ساتھ،مگر کب ہونگی؟ 

  • ایک گھنٹہ قبل
 ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس کلیکشن میں بہتری قابل اطمینان اور خوش آئند ہے، وزیر اعظم

 ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس کلیکشن میں بہتری قابل اطمینان اور خوش آئند ہے، وزیر اعظم

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement