، پوری دنیا میں ججوں کے تقرر کا یہی طریقہ رائج ہے، 26 ویں ترمیم کے بعد زیرالتوا کیسز کم ہوئے ہیں،وفاقی وزیر قانون


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم پر مذاکرات کے لیے اپوزیشن کو باقاعدہ طور پر دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ ہم کل بھی تیار تھے آج بھی تیار ہیں۔ ماحول گرم کرنے اور کاغذ پھاڑنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، مسئلہ بات کرنے سے ہی حل ہو گا۔
وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 26 ویں ترمیم جس شکل میں ہوئی، کیا گناہ کیا ہے؟ ایوان نے دو تہائی اکثریت سے منظور کی ہے لیکن آپ سمجھتے ہیں کہ اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے تو آئیں بیٹھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم سے سے عدالتوں سے ہونے والی پارلیمان کی بے توقیری کو روکا گیا ہے، پوری دنیا میں ججوں کے تقرر کا یہی طریقہ رائج ہے، 26 ویں ترمیم کے بعد زیرالتوا کیسز کم ہوئے ہیں۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ 108 ترامیم کا مسودہ قانون و انصاف کی کمیٹی میں پڑا ہوا ہے، آئیں اس کا جائزہ لیں، آئیں وہاں سے شروع کرتے ہیں، ہم پہلے بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں، مسودے پھاڑنے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، آئیں ڈائیلاگ کے لیے بیٹھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک حکم پر آئین توڑا گیا، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں کیوں قبل ازوقت توڑی گئیں؟ بدقسمتی سے اپوزیشن تحمل سے بات سننے کو تیار نہیں۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 18 گھنٹے قبل

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت
- 17 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ نےمزید 11 نئے ممالک پر امریکا کے دروازے بند کر دیے
- 36 منٹ قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 21 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 16 گھنٹے قبل

سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات کے حوالے سے دفتر خارجہ کاردعمل آ گیا
- 41 منٹ قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 21 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 20 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
- 17 گھنٹے قبل

سید عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، ایئرچیف مارشل کی توسیع کے نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل






.webp&w=3840&q=75)

.jpg&w=3840&q=75)

