یوم استحصال کشمیر،قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف دو مذمتی قراردادیں منظور، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
قراردادوں میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا گیا


قومی اسمبلی میں بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیے گئے غیر قانونی و یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر دو مذمتی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلیں۔
قراردادوں میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا گیا۔ پہلی قرارداد وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے اردو زبان میں پیش کی، جس میں کہا گیا کہ بھارت کے متعصبانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے، مگر حالیہ معرکہ حق نے بھارتی غرور کو خاک میں ملا دیا ہے ۔
امیر مقام کی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اس معرکے نے کشمیری بہن بھائیوں کے حوصلے مزید بلند کیے ہیں۔ قرارداد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 5 اگست کو دی گئی احتجاجی کال کو افسوسناک قرار دیا گیا۔
دوسری قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے انگریزی زبان میں پیش کی، جس میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے کیے گئے یکطرفہ اقدامات جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم نہیں کر سکتے۔ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تلاش کیا جائے کیونکہ جموں و کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔
قرارداد میں 5 اگست کو یومِ سیاہ قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ اس دن سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا ایک لا متناہی سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گی۔
دونوں قراردادیں قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور ہو گئیں ، جس سے پاکستانی پارلیمان کی طرف سے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف واضح پیغام دیا گیا

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago





