وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان ،پولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹس دینے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا کی پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں ، ان کے لواحقین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،علی امین


پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے لیے اہم اعلانات کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیںاور ان کے لواحقین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پولیس شہدا کے پیکج میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور ان کے لواحقین کو پلاٹ فراہم کیے جائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شہدا کے خاندانوں کا بھر پور خیال رکھناہے کیونکہ شہادت کا درجہ بہت بڑا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے دہشتگردی سے نمٹ سکیں، ان کے مطابق ہماری پولیس جن دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہےوہ عام دہشتگرد نہیں ہیں۔
انہوں نے پولیس فورس کے مسائل کی نشاندہی پر بھی زور دیا اور کہا کہ ان مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلی نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال پولیس کا بجٹ 124 ارب روپے تھاجسے رواں سال بڑھا کر 158 ارب روپے کر دیا گیا ہے تاکہ پولیس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تمام شہدا کی فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے اور پولیس فورس کی قربانیوں پر انہیں فخر ہے۔

حمیرا اصغر کی ماں کی لاتعلقی پر غزالہ جاوید کا اظہار افسوس ، بیٹی کی خبر تک نہ لی
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی منصوبے کو حتمی شکل دے دی
- 2 گھنٹے قبل

دیامر سیلاب: لاپتا افراد کی تلاش ختم، آپریشن اختتام پذیر ، غائبانہ نماز جنازہ ادا
- 3 گھنٹے قبل
صارفین کے لیے اچھی خبر ،یوٹیوب میں انسٹا گرام اور ٹک ٹاک سے متاثر ایک نئے فیچر کا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

گلوکار بلال بلوچ نے اپنے چارنئے گانے ریلیز کر دئیے،مداحوں کی جانب سے بھرپورحوصلہ افزائی
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کاامریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دو طرفہ تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا این ڈی ایم اے کو صوبوں کی فوری مدد کرنے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم
- 4 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب
- 2 گھنٹے قبل

پانچواں ٹیسٹ : بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دےدی ،سیر یز 2-2سے برابر
- 3 گھنٹے قبل