توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلم بند
عدالت نے آئندہ سماعت پر دو مزید گواہوں کو طلب کرنے کا حکم دیا ہے، جن کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے۔ کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں ہوئی، جہاں نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب احمد نے بطور گواہ اپنا بیان قلم بند کرایا۔
کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، جبکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے آفتاب احمد پر جرح مکمل کرلی، جبکہ عمران خان کے وکیل قوسین مفتی آئندہ سماعت پر جرح کریں گے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر دو مزید گواہوں کو طلب کرنے کا حکم دیا ہے، جن کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے۔ کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
عدالتی کارروائی کے بعد یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان سے فون پر ایک گھنٹے سے زائد وقت تک بات کروائی گئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے گفتگو کے دوران کہا کہ انہیں فون پر معلوم ہوا کہ بچوں کے نائیکوپ کارڈ کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ "میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میرے بچے کسی احتجاجی تحریک کے لیے پاکستان آئیں گے، تاہم اگر وہ ملاقات کے لیے آنا چاہیں تو ضرور آئیں۔
مزید یہ کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں عمران خان کو اخبارات، ٹی وی اور دیگر بنیادی سہولیات دوبارہ فراہم کر دی گئی ہیں۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 5 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 8 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 9 گھنٹے قبل








