Advertisement
تفریح

بالی وڈ کی سینئراداکارہ سریکھا سیکری دل کا دورہ پڑنے سےانتقال کرگئیں

ممبئی : بھارت کی معروف اور سینئراداکارہ سریکھا سیکری دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 17th 2021, 2:18 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  بھارتی فلم ، تھیٹر اور ٹیلی ویژن  کی معروف اداکارسریکھا سیکری کی عمر 75   برس  تھی ۔ اداکارہ کے   ایجنٹ ویویک سندھوانی  نے موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ   سریکھا  سیکری   کودوسری بار   برین اسٹروک (دماغی فالج )  ہوا تھا جس کے باعث انہیں  پیچیدگیوں کا سامنا تھا۔تاہم آج صبح ان کو دل کادورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا ۔  ان کے اہل خانہ دیکھ بھال کے لیے موجود تھے ۔

مزید پڑھیں : روسی طیارہ سائبیریاکے شہر ٹومسک میں لاپتہ ہو گیا

ادکارہ کو گذشتہ سال ستمبر میں بھی  برین اسٹروک ہوا تھا تاہم طبیعیت بہتری پر کچھ دن بعد  اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

تین بار نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ سریکھا سرکری نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم قصہ ایک کرسی کا 1978ء سے کیا تھا۔فلم  تمس ، میمو ، زبیدہ ،بدھائی ہو اور  ڈرامہ سوپ  سیریز "بالی کا ودھو " میں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے  مشہور ہیں۔ ا نہیں  آخری بار زویا اختر کی مختصر فلم ’’ گھوسٹ اسٹوریز ‘‘ میں دیکھا گیا تھا جس کا پریمئر نیٹ فلکس پر ہوا تھا۔ اداکارہ  کے  پسماندگان میں ایک بیٹا راہول سیکری ہے۔

 

Advertisement