کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان، امریکا اور اسرائیل کا شدید ردعمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر کہا کینیڈا نے ابھی فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے


کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے ستمبر 2025 میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی بقا کے لیے ناگزیر قدم قرار دیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، کارنی کا کہنا تھا کہ "دو ریاستی حل" کینیڈا کی دیرینہ پالیسی ہے، جو اب خطرے میں ہے، اور اسے بچانے کے لیے عالمی برادری کو فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے غزہ میں شہریوں کی ابتر صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب مزید تاخیر کی گنجائش باقی نہیں رہی۔
صحافیوں کے سوال پر کہ کیا کینیڈا اپنا مؤقف تبدیل کر سکتا ہے، کارنی نے کہا: "ایسا ممکنہ منظرنامہ شاید ہو، لیکن وہ میری سوچ سے باہر ہے۔"
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر کہا کینیڈا نے ابھی فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد ان کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔
کینیڈا کے اس اقدام کو اسرائیل نے مسترد کر دیا ہے۔ اوٹاوا میں اسرائیلی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ "فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دراصل 7 اکتوبر 2023 کی حماس کی بربریت کو انعام دینا اور جواز فراہم کرنا ہے ۔
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کینیڈا کے اس اعلان کو "تاریخی فیصلہ" قرار دیا، جب کہ فرانس نے خطے میں امن کے امکانات کو بحال کرنے کے لیے کینیڈا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 15 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 15 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 20 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 18 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 19 hours ago







