تجارتی معاہدہ پاکستان کی معاشی سفارت کاری کی بڑی کامیابی ہے: وزیر مملکت برائے خزانہ
پاکستان اور امریکا کے درمیان یہ تجارتی معاہدہ باقاعدہ طور پر طے پاچکا ہے، جس کا اعلان سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے امریکا کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے کو پاکستان کی معیشت کے لیے ایک خوش آئند اور اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ مؤثر اور مضبوط سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
وزیر مملکت نے بتایا اکہ اس معاہدے کے تحت امریکا کو برآمد کی جانے والی پاکستانی اشیاء پر عائد ٹیرف میں نمایاں کمی کی جائے گی، جس سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی سیکریٹری آف کامرس اور ٹریڈ ریپریزنٹیٹو ایمبسڈر سے ملاقاتیں کیں، اور پاکستان کی مذاکراتی ٹیم نے مسلسل بات چیت کے بعد یہ معاہدہ طے کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی کل برآمدات 32 ارب ڈالر رہیں، جن میں سے 6 ارب ڈالر صرف امریکا کو برآمد کی گئیں۔ امریکا اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی تجارتی منزل ہے، اور یہ معاہدہ یقینی طور پر برآمدات کو مزید تقویت دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیرف میں کمی کے ساتھ ساتھ امریکی سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں میں بھی اضافہ متوقع ہے، جس سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔
بلال اظہر کیانی نے واضح کیا کہ اس تناظر میں بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کی بات بھی زیر غور ہے، جو پاکستان کو علاقائی تجارت میں فائدہ دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ہماری مؤثر اسٹریٹیجک شراکت داری اور کامیاب سفارت کاری کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ دنوں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی اسی سفارتی تسلسل کا حصہ تھیں، جن کے نتیجے میں یہ اہم معاہدہ طے پایا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان یہ تجارتی معاہدہ باقاعدہ طور پر طے پاچکا ہے، جس کا اعلان سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 19 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 16 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 15 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 21 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 19 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago



