وزیراعظم شہباز شریف نے بھی حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور ریسکیو اداروں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی


لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور کم از کم 25 مسافر زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔
حادثہ کالا شاہ کاکو کے قریب پیش آیا، جہاں اسلام آباد ایکسپریس کی کئی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، جس سے ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔ متعدد مسافر گاڑیاں، جن میں گرین لائن اور ریل کاریں بھی شامل ہیں، مختلف اسٹیشنوں پر روک دی گئیں۔
وزیر ریلوے نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریلوے اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت دی، ساتھ ہی امدادی کاموں میں تیزی لانے اور زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے حادثے کی باقاعدہ انکوائری کا اعلان کرتے ہوئے سات دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور ریسکیو اداروں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 21 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 20 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 16 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 19 گھنٹے قبل






