برساتی نالے میں گاڑی بہہ جانے کے افسوسناک واقع، 4 خواتین کی لاشیں مل گئیں، بچے کی تلاش جاری
گاڑی میں 10 افراد سوار تھے جن میں سے 5 کو بحفاظت نکال لیا گیا


صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں برساتی نالے میں گاڑی بہہ جانے کے افسوسناک واقعے پیش آیا، جہاں برساتی نالے میں ڈوبنے والی 4 خواتین کی نعشیں مل گئیں جبکہ بچے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل حسن ابدال میں جھاری کس نالے میں تیز بہاؤ کے باعث ویگو ڈالا بہہ گیا، جس میں 10 افراد سوار تھے، 5 کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ 5 افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچہ شامل تھے۔
بعدازاں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے دوران بہہ جانے والی 4 خواتین کی نعشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ بچے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق متاثرہ فیملی واہ کینٹ کی رہائشی ہے اور شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران نالوں اور تیز بہاؤ والے علاقوں سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہو سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کو راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آئے اور بعض مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 7 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 5 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 6 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 5 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago





