پاکستان، امریکہ سے امداد نہیں تجارت چاہتا ہے،جلد دونوں ممالک میں معاہد ہ ہو جائے گا ،اسحاق ڈار
بھارت کا خطے میں بالاتری قائم کرنے کی کوششیں 7 اور 10 مئی کے درمیان دفن کردی گئی ہیں، تسلط اور نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر کے دعوے ختم ہوچکے ہیں،وزیر خارجہ


واشنگٹن ڈی سی: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ سے امداد نہیں بلکہ تجارت چاہتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ امریکی مصنوعات کو پاکستان میں زیادہ رسائی دینے جا رہے ہیں، امید ہے کہ جلد ہی دونوںممالک کے مابین تجارتی معاہدہ ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اٹلانٹک کونسل کے زیر اہتمام تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، پاکستان امن پسند ایٹمی ملک ہے،ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو سے ملاقات مفید رہی، امریکی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی شراکت داری پر زور دیا، پاک-بھارت جنگ بندی میں امریکا کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن بھارت سمیت تمام فریقین کے رویوں پر منحصر ہے تاکہ بین الاقوامی اقدار کے تحت تنازعات پر مذاکرات ہوں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کا خطے میں بالاتری قائم کرنے کی کوششیں 7 اور 10 مئی کے درمیان دفن کردی گئی ہیں، بالاتری، تسلط اور نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر کے دعوے ختم ہوچکے ہیں۔
تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےمزید کہا کہ عالمی معیشت دباؤ میں ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی، حکومت سنبھالنے کے بعد معاشی چیلنجز کا سامنا رہا، پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام آچکا۔
تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سب سے زیادہ برآمدات امریکا جاتی ہیں، امریکی مصنوعات کو پاکستان میں زیادہ رسائی دینے جا رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان تنازعات کا پرامن حل چاہتاہے، امریکا سے ہمارا تعلق کثیر الجہتی ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف نبردآزما ہے،ان کا کہنا تھا کہ مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔
تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک دفعہ پھرفلسطین کے دوریاستی حل پر گفتگوکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بیت المقدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہوناچاہیے۔

گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، چار لاپتہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سےٹیلیفونک رابطہ ،غزہ میں صہیونی جنگی جرائم کے فوری خاتمے پر زور
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان نے 9 مئی کیسز میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے پر آ گیا
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی پارلیمنٹ کے 221 ارکان کا وزیر اعظم کو خط، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ اے سی سی نے شیڈول کا اعلان کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندہ لینے میرے پاس آتے تھے ، اسحاق ڈار کا دعوی ٰ
- 3 گھنٹے قبل

اداکارہ نشو بیگم کے داماد علی رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

چیف آف ڈیفنس کانفرنس، عالمی خطرات کے مقابل فوجی تعاون ناگزیرہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک گھنٹہ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان نے وکیل کو جیل جانے سے روک دیا، سماعت ملتوی
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان : بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد وں اور سہو لتکاروں کا انجام عبرتناک ہو گا، وزیر داخلہ
- 4 گھنٹے قبل