رحیم یار خان: ڈاکوؤں کا ہندو برادری کے گھر پر حملہ، 3 افراد اغوا،بازیابی کے لیے پولیس کا آپریشن
مغویوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جلد ہی ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا،ترجمان پولیس


رحیم یار خان : پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ڈاکوؤں نے ہندو برادری کے گھر پر حملہ کر کے 3 افراد کو اغوا کر لیا،جن کی بازیابی کے لیے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
متاثرہ خاندان کے مطابق رات کے اندھیر ے میں، درجن بھر مسلح ڈاکو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر گھر میں داخل ہوئے اوراہل خانہ کو بندوق کے زور پر یرغمال بنایا، نقدی اور زیورات لوٹنے کے بعد تین افراد کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔
مغویوں میں رانجھا تھوری، کنہیا لال اور رمیش تھوری شامل ہیں، جنہیں اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر کچے کے علاقے کی طرف لے جایا گیا۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) رحیم یار خان عرفان سموں نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بھونگ کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کو کچے کے علاقے کی جانب روانہ کر دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق کچے میں داخلے کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جلد ہی ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ ہندو اقلیتی برادری نے اس سنگین واردات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 5 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 6 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل

.webp&w=3840&q=75)






.jpg&w=3840&q=75)


