سلیبرٹیز کرکٹ میلے کا آغاز 12 اگست سے گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ہو گا
ٹورنامنٹ سے فلم انڈسٹری شوبز انڈسٹری کی بکھری ہوئی ساکھ کو یکجا کرنے کا موقع ملے گا،اداکار حسن مراد


لاہور: سلیبرٹیز کرکٹ میلے کا آغاز 12 اگست سے گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ہو گا، ٹورنامنٹ فلم اسٹار ،ٹی وی اسٹار، ٹک ٹاکر اسٹار اور تھیٹر اسٹار کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس محفل تھیٹر لاہور میں کی گئی۔
پریس کانفرنس میں فلم اسٹار معمر رانا، تھیٹر اسٹار نسیم وکی،سینئر آرٹسٹ حسن مراد، سینئر اداکار زاہد قریشی،اداکارہ ثناء بٹ،شبانہ قریشی،عبدالمنان ، علی انجم ، سیف علی خان،جوشی،شاہد خان اور ٹورنامنٹ آرگنائزر شاہد عزیز نے شرکت کی۔
اس موقع پر اداکارہ نسیم وکی نے کہا کہ 14 اگست کی مناسبت سے پورے پاکستان سے شوبز انڈسٹری کے اسٹارز اور سوشل میڈیا اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کررہے ہیں ۔یہ ٹورنامنٹ پورے پاکستان میں بھائی چارے کی فضا پیدا کرے گا۔
فلم اسٹار معمر رانا نے کہا کہ میں مکمل طور پر اس ٹورنامنٹ کے لیے فٹ ہوں۔میں چاہتا ہوں کہ میں نسیم وکی کو آؤٹ کروں اور میری باولنگ کی سپیڈ کم نہیں ،تیز ہی ہوگی۔معمر رانا نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ پورے پاکستان کی عوام کی دلوں کی ترجمانی کرے گا۔
اداکار حسن مراد نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے فلم انڈسٹری شوبز انڈسٹری کی بکھری ہوئی ساکھ کو یکجا کرنے کا موقع ملے گا۔اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے شاہد عزیز اور علی انجم نے بڑی محنت کی ہے۔
ٹورنامنٹ کے آرگنائزر شاہد عزیز نے کہا کہ 8 اگست کو گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ بارہ سے چودہ اگست تک تمام میچز ڈے ٹائم میں کھیلا جائے گا۔
اس موقع پر اداکار زاہد قریشی ،ثناء بٹ،علی انجم،شاہد خان،سیف علی خان اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 14 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 13 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 14 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل












.jpg&w=3840&q=75)

.webp&w=3840&q=75)