فیلڈ مارشل سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات کی ملاقات، معاشی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
حکومت کو اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ برآمدات پر مبنی معیشت کو مزید مستحکم کیا جا سکے، سابق نگراں وفاقی وزیر


فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات نے ملاقات کی، جس میں انہیں ملکی معیشت کے موجودہ حالات اور مستقبل کے معاشی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملاقات کی قیادت سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کی جبکہ اس میں دیگر اہم کاروباری رہنما بھی شریک ہوئے، جن میں اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد، ایس ایم تنویر اور ایف پی سی سی آئی و لاہور چیمبر کے صدور شامل تھے۔
ملاقات کے دوران گوہر اعجاز نے فیلڈ مارشل کو بتایا کہ کاروباری برادری موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کر رہی ہے اور وہ اس بات کی خواہاں ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے مزید کاروباری آسانیاں فراہم کی جائیں۔
انہوں نے معیشت میں استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو معاشی اصلاحات کے عمل میں تیز رفتار اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ شرح سود کو مہنگائی کے تناسب سے کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کاروباری سرگرمیاں بڑھ سکیں۔
انہوں نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے کاروباری برادری کے تحفظات کو دور کرنے پر زور دیا اور کہا کہ حکومت کو اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ برآمدات پر مبنی معیشت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
سابق نگراں وزیر نے کہا کہ ملکی کپاس کی صنعت اور کسانوں کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ زرعی معیشت میں بھی بہتری لائی جا سکے۔
طالبان رجیم نے افغان شہریوں کیلئے قید خانہ اور امن دشمنوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا دیا،عالمی جریدہ
- 10 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت
- ایک دن قبل

لبنان پر اسرائیلی حملہ ایران امریکا معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا،عباس عراقچی کا انتباہ
- 10 گھنٹے قبل

امریکا نہ ہوتا تواسرائیل کا وجود ہی نہ ہوتا ، حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپنی چاہئے،ٹرمپ
- 10 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم سے مختلف اراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتیں ،عالمی امن کے قیام کیلئے کامیاب کوششوں پر خراج تحسین
- 10 گھنٹے قبل

اپوزیشن کے شور شرابے میں پنجاب کا بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 7، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
- 10 گھنٹے قبل

امن مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی سفارتی فتح ہے، ہیڈ لائن ڈپلومیسی پر یقین نہیں رکھتے، سیکیورٹی ذرائع
- 10 گھنٹے قبل

ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ
- ایک دن قبل

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ شمسی بجلی منصوبے کے اخراجات برداشت کرے گی،وزیراعظم
- 10 گھنٹے قبل

اٹک میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک،اسلحہ و گولہ بارودو دیگر مواد برآمد
- 10 گھنٹے قبل

روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق
- ایک دن قبل

پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈاور مائیگرنٹ ریسورس سینٹرپاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 7 گھنٹے قبل



.jpg&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)




.jpg&w=3840&q=75)

