وزیر داخلہ کا غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیاکے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
ملک کی بدنامی کے ذمہ دار عناصر کو روکنا ایف آئی اے کی اولین ذمہ داری ہے،محسن نقوی


اسلام آباد:وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاتی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا انہوں نے ایف آئی اے کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیر داخلہ نے آئی اے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کی صدارت کی جس میں ایف آئی اے کی جدید خطوط پر تنظیم نو کیلئے جامع پلان طلب کر لیا گیا۔
دوران اجلاس وفاقی وزیر داخلہ نے قوانین اور رولز میں ضروری ترامیم پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کو حکومت کے ساتھ عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہو گا، کارکردگی کی بنیاد پر ہی ایف آئی اے کو مزید مراعات دی جائیں گی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، ملک کی بدنامی کے ذمہ دار عناصر کو روکنا ایف آئی اے کی اولین ذمہ داری ہے۔
وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو فاسٹ ٹریک کاؤنٹر قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ائیرپورٹس پر امیگریشن عمل کو آسان بنایا جائے۔

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 3 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 27 منٹ قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 29 منٹ قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 4 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 3 گھنٹے قبل