آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
ملک بھر کے 33 شہروں سے 6500 سے زائد طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں


آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کامیابی سے جاری ہے جس میں ملک بھر کے 33 شہروں سے 6500 سے زائد طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔
اس انٹرن شپ میں 150 سے زائد جامعات اور تعلیمی اداروں کے طلبہ شریک ہیں جو پاکستان کی نوجوان نسل کے عزم و جذبے کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سمر انٹرن شپ میں شریک طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں کے جذبے کو سراہا اور کہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے اور قوم کو آپ پر فخر ہے۔
طلباء نے اپنی گفتگو میں پاک افواج سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک افواج پر ہمیں فخر ہے اور ہمیں اپنی افواج سے کوئی جدا نہیں کر سکتا، دشمن عناصر کی کوئی بھی ناپاک کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
طلبہ نے آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص" میں پاک افواج کی جانب سے بھارت کو دیئے گئے منہ توڑ جواب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جرأت و بہادری کا وہ باب ہے جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انٹرن شپ میں شریک نوجوانوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے، آج بھی ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے، ملک دشمن عناصر کو ہر محاذ پر شکست دیں گے اور پاکستان کے دفاع میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 30 منٹ قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 3 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 3 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- ایک گھنٹہ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 4 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 3 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 31 منٹ قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل