پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ، گورنر، الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا


خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کا معاملہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اس اقدام کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ، گورنر، الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپیکر صوبائی اسمبلی نے کسی بھی مرحلے پر مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا، بلکہ جب اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو کورم کی نشاندہی کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا۔
درخواست کے مطابق اسپیکر نے اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا تھا، ایسے میں گورنر ہاؤس میں ارکان سے حلف لینا ماورائے آئین اقدام ہے۔ درخواست گزاروں نے آئین کے آرٹیکل 65 کا حوالہ دیا جس کے تحت ارکان اسمبلی سے حلف صوبائی اسمبلی کے ایوان میں لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے آرٹیکل 255(2) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی معاملے پر عملی طور پر عمل درآمد ممکن نہ ہو تو متبادل راستہ اپنایا جا سکتا ہے، لیکن یہ اختیار مخصوص حالات میں چیف جسٹس کو حاصل ہوتا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اگر وزیراعلیٰ یا سپیکر حلف لینے سے انکار کر دیں تو تب چیف جسٹس کسی کو حلف کے لیے نامزد کر سکتے ہیں، لیکن اس صورت میں بھی ہمیں سنے بغیر چیف جسٹس کی جانب سے گورنر کو نامزد کرنا مناسب عمل نہیں تھا۔
درخواست گزاروں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر اسمبلی اجلاس بلایا تھا، مگر اس عمل کو نظرانداز کرتے ہوئے گورنر ہاؤس میں ارکان سے حلف لینا آئینی تقاضوں کے منافی ہے۔

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 3 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 23 منٹ قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 3 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 24 منٹ قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 3 گھنٹے قبل