بلوچستان : میاں بیوی کے قتل میں ملوث 11 ملزمان گرفتار،ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج
تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان


وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کا بے دردی سے قتل کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ڈیگاری میں قبائلی عوام نے ہجوم میں لڑکی اور لڑکے پر گولیاں برسا دیں، میاں بیوی کو دھوکا دہی سے واپس بلا کر قتل کیا گیا، دونوں نے پسند کی شادی کی تھی۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ واقعہ چند ماہ قبل پیش آیا، قبائلی جرگے نے لڑکے کو 60 لاکھ روپے دیت کا بھی حکم دیا تھا، واقعہ کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، واقعہ میں ملوث 11 افراد کو گرفتار کرلیا، واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت کا کہنا تھا کہ تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ نے بتایا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ عید سے چند روز قبل پیش آیا تھا جس کی ویڈیو حال ہی میں منظر عام پر آئی۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس گھناؤنے جرم پر پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی جس پر ریاست کی مدعیت میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور لڑکی کے قتل میں ملوث ایک مشتبہ قاتل کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 6 منٹ قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 3 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 34 منٹ قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 3 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 3 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 4 منٹ قبل