دورے کے دوران اسحاق ڈار او آئی سی اور اقوام متحدہ کے تعاون پر سلامتی کونسل میں اعلیٰ سطح کی بریفنگ کی صدارت بھی کریں گے،ترجمان


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہےکہ نائب وزیر اعظم اقوام متحدہ میں اعلیٰ سطح کے مباحثے کی صدارت کریں گے،اس کے علاوہ سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سہ ماہی مباحثے کی صدارت بھی کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دورے کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی اور اقوام متحدہ کے تعاون پر سلامتی کونسل میں اعلیٰ سطح کی بریفنگ کی صدارت بھی کریں گے۔
اسحاق ڈار فلسطین کے مسئلے کے پُرامن حل اور دو ریاستی حل سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے،کانفرنس میں مسئلہ فلسطین کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران اقوام متحدہ حکام اور مختلف وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ دورہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار اور امریکا سے وسیع تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 15 گھنٹے قبل

شمالی ایران میں 5.4 شدت کے زلزلے، عوام میں خوف و ہراس
- 3 منٹ قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 15 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 15 گھنٹے قبل

پکنک کے لیے کینجھر جھیل جانے والی بس کو حادثہ ، 6 افراد جاں بحق
- 11 منٹ قبل

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل

پاکستانی شاہین اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا
- 20 منٹ قبل

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 13 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 13 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار
- 15 منٹ قبل

ویتنام میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 34 افراد جاں بحق
- 6 منٹ قبل