این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔


اسلام آباد : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 6تا 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، جس میں نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 5 تا 10 جولائی کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات اور فیصل آباد میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اسی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں بھی آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم کے مطابق دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، ملاکنڈ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، ہری پور، بنوں اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم کا کہنا ہے کہ گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، دیامر،گانچھے اور شگر میں شدید بارش اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافے سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،اسی طرح تربیلا ڈیم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے نچلے درجےکی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، جی بی، خیبرپختونخوا میں گلیشائی جھیلیوں کے پھٹنے سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
ترجمان این ڈے ایم اے نے کہا کہ شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ، بجلی کی بندش اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔
الرٹ میں کہا گیا کہ بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ہو جاتا ہے لہذا محتاط رہیں۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
ترجمان این ڈے ایم اے نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 3 دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 3 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 4 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 4 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 4 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 3 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 4 دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 3 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 3 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 4 دن قبل







