Advertisement
TheMaryamNSharifNew
Advertisement

ٹرمپ انتظامیہ نے اسٹوڈنٹس ویزہ پر عائد پابندی اٹھا لی

تمام طلبا کو حکومت کے جائزے کے لیے اپنی درخواست کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی دینا ہو گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 گھنٹے قبل پر جون 19 2025، 2:06 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرمپ انتظامیہ نے  اسٹوڈنٹس ویزہ پر عائد پابندی اٹھا لی

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکیوں کیلئے اسٹوڈنٹس ویزہ پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دینے والے غیر ملکی اسٹوڈنٹس کے لیے معطل عمل کو دوبارہ شروع کر دیا ہے لیکن اب تمام طلبا کو حکومت کے جائزے کے لیے اپنی درخواست کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی دینا ہو گی۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ مئی میں معطل کی گئی اسٹوڈنٹ ویزا پروسیسنگ کو منسوخ کر دیا ہے لیکن دوبارہ درخواست جمع کروانے والے طلبا کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو پرائیویسی سیٹنگز سے ہٹا کرعوامی پر سیٹ کرنا ہو گا یا اپنے اکاؤنٹ کے مواد کو دیکھنے کی اجازت دینا ہو گی، ایسا کرنے سے انکار اس بات کی علامت ہو گی کہ وہ اپنی آن لائن سرگرمی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسے طلبا کے ویزہ کو مسترد کیا جائے گا۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ نئی  گائیڈ لائنز کے تحت، قونصلر افسران تمام اسٹوڈنٹس اور ایکسچینج وزیٹر کی درخواست دینے والوں  کی جامع اور مکمل جانچ کریں گے، سوشل میڈیا کی جانچ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہم اپنے ملک کا دورہ کرنے کی کوشش کرنے والے ہر فرد کی مناسب طریقے سے اسکریننگ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ غیرملکی اسٹوڈنٹس کو ویزہ دینے پر پابندی عائد کردی تھی، فیصلے کا مقصد امیگریشن کنٹرول سخت کرنا اور داخلی پالیسیوں کو ترجیح دینا تھا، اس سے قبل بھی بعض ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ پرتعلیمی اداروں میں داخلے کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

Advertisement
TheMaryamNSharifNew
Advertisement