پاکستان نے "بھارتی کشمیر" لکھ کر ٹوئٹ کرنے کا معاملہ امریکی محکمہ خارجہ سے اٹھادیا
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 4 جی موبائل انٹرنیٹ کے دوبارہ آغاز سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے ٹویٹ میں بھارتی کشمیر کے حوالہ پر مایوسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کا کشمیر کے حوالے سے متنازعہ ٹویٹ کا معاملہ، پاکستان نے "بھارتی کشمیر" لکھ کر ٹوئٹ کرنے کا معاملہ امریکی محکمہ خارجہ سے اٹھادیا۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 4 جی موبائل انٹرنیٹ کے دوبارہ آغاز سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے ٹویٹ میں" بھارتی کشمیر" کے حوالہ پر مایوسی ہوئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا ٹویٹ میں جموں و کشمیر کا حوالہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت سے متصادم ہے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی برادری نے جموں کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی ایجنڈے پر ایک دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر بھارت کی ہٹ دھرمی اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، پاکستان، عالمی برادری اور کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث حل نہیں ہوسکا،کشمیریوں کی سیاسی اور اقتصادی ترقی کا انحصار حق خود ارادیت کے حق کے استعمال کی خواہش سے مشروط ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بین الا قوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے کے لئے بھارت پر دباو ڈالے۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ بھارت کی اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل نہ کرنے کے باعث جموں کشمیر کا مسئلہ ابھی تک حل طلب ہے۔ جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی اور معاشی ترقی کشمیر ی عوام کے حق خودارادیت سے مشروط ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ سمیت بین الاقوامی برادری کو ہندوستان سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل اور منظم پامالیوں کو روکنے کے لئے زور دینا چاہئے۔بھارت کی من مانیوں میں غیر قانونی نظربندیاں ، لاپتہ کرنا ، سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری ، مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر پرامن حل کے لئے حقیقی اقدامات اٹھائے جائیں ۔

بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں پراکسی وار کر رہا ہے،وزیر دفاع
- 12 hours ago

ایران کی نئی تجاویز مل گئیں ، جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ
- 18 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر کا دورہ، ناقص انتظامات پر شدید برہم
- 11 hours ago

مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، ایرانی سفیر
- 14 hours ago

یوم آزادی صحافت: سچ اب جعلی کیوں لگنے لگا ہے؟
- 18 hours ago

پی ایس ایل فائنل: حیدر آباد کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،زلمی کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف
- 11 hours ago

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں اے سی پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی،9 افراد جانبحق
- 17 hours ago

سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں،صحافت کا کردار جمہوری معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،صدر اور وزیر اعظم کا پیغام
- 18 hours ago

پاکستان رینجرزاکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندارانعقاد
- 16 hours ago
مراکش میں مشترکہ مشق ’’افریقن لائن‘‘ کے دوران 2 امریکی فوجی اہلکار لاپتہ
- 14 hours ago

پی ایس ایل: فائنل کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل
- 14 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی،جلد شادی کا امکان
- 18 hours ago










