خیبر پختونخوا :نئے مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے ہونے کا امکان
بجٹ میں نان سیلری کیلئے 520 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، کے پی حکومت کو این ایف سی کی مد میں 11 سو 48 ارب روپے ملنے کی توقع ہے،ذرائع


پشاور: نئے مالی سال 2025-26 کے لیے خیبر پختونخوا بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق مجموعی ترقیاتی بجٹ میں 40 فیصد اضافہ اور 500 تک نئی اسکیمیں شامل ہوں گی، جبکہ اگلے مالی سال کے دوران 20 سے 22 فیصد تک نئی اسکیمیں شامل ہوں گی۔
صوبائی بجٹ میں نئے ترقیاتی منصوبوں کا دورانیہ 3 سال سے کم ہو گا۔ اور اگلے مالی سال کے بجٹ کے فنانس بل میں ٹوبیکو ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق کے پی حکومت کا تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں نان سیلری کیلئے 520 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، کے پی حکومت کو این ایف سی کی مد میں 11 سو 48 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق نیٹ ہائیڈل پرافٹ مد میں 108 ارب اور آئل اینڈ گیس مد میں 55 ارب ملنے کا امکان ہے،اسی طرح ہاؤسنگ سوسائٹیز کے اراضی کے انتقالات کی فیس 2 سے کم کر کے ایک فیصد پر لانے کی تجویز ہے۔
صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق صوبائی بجٹ 13 جون کو کابینہ سے منظوری کے بعد پیش کیا جائے گا۔
.jpeg&w=3840&q=75)
آپتھلمولوجیکل سوسائٹی اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے "کالا موتیا کے جدید علاج" پر ورکشاپ کا انعقاد
- ایک دن قبل

مضبوط پالیسی اقدامات نے پاکستان کی معاشی بحالی کو سہارا دیا، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
- ایک دن قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
ملک میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- 17 گھنٹے قبل

6 عرب ممالک کا اقوام متحدہ کو خط، آبنائے ہرمز پر ایرانی قوانین واپس لینے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

امریکی تحویل میں 11پاکستانی اور20 ایرانی شہریوں کی واپسی میں کامیابی مل گئی، اسحاق ڈار
- 18 گھنٹے قبل

سعودی عرب کی مشرق وسطیٰ کے مماک اور ایران کے مابین عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز
- ایک دن قبل

بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم جرمانہ عائد
- ایک دن قبل

پنکی کا برانڈ نیم ہی اس کا پھندا بنے گا،سہولت کاری میں ملوث دیگر کوبھی پکڑا جا رہا ہے،ایڈیشنل آئی جی سندھ
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان نے چین میں پہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری کر دیا،وزیرخزانہ کی مبارکباد
- ایک دن قبل

پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے،ایران کے کسی معاملے کا عسکری حل نہیں ،عراقچی
- ایک دن قبل

پنجاب حکومت نےصوبے بھر میں مارکیٹس کے اوقات کار میں نرمی کر دی
- 18 گھنٹے قبل













