شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، الحمدللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے۔


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ بجٹ میں عام آدمی پرٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا،جب کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی کی گئی ہے۔
وزیرِاعظم نے اسٹاک مارکیٹ کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا 124,000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچنا کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا مظہر ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، الحمدللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں، اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کےلیے محنت کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر آ چکا ہے، اور یہ ایک معاشی معجزہ ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی معاشی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اب پوری قوم کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔
وزیرِاعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے حکومتی اقدامات جاری رہیں گے اور موجودہ معاشی بحالی کو تاریخ میں ایک مثالی موڑ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 10 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل



