Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف12جون کومتحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزرا اور سینئر افسر ان شامل ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 11th 2025, 3:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہباز شریف12جون کومتحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف12جون کومتحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی یو اے ای جائے گا جس میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزرا اورسینئرافسر ان شامل ہوں گے۔

دفتر خارجہ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوگی، وزیراعظم کا دورہ پاک یو اے ای گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جس میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

اس کے علاوہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دے گا، پاکستان اور یو اے ای نئی جہتوں میں اشتراک کے خواہاں ہیں۔

Advertisement