وزیراعظم اور عمان کے سلطان کے درمیان رابطہ ، عید پر مبارکباد ، پاکستان دورے کی دعوت
وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے حالیہ بحران کے دوران عمان کے مؤقف پر شکریہ ادا کیااور کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کیلئے ان کی حمایت کو سراہا


وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دینے کیلئے آج سلطنت عمان کے سلطان ھیثم بن طارق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دینے کیلئے ٹیلیفون کیا، دوران گفتگو وزیر اعظم نے سلطان ھیثم اور عمان کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کےدرمیان اتحاد اور ہم آہنگی کےلیے دعا کی، غزہ کے عوام کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔
وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے حالیہ بحران کے دوران عمان کے مؤقف پر شکریہ ادا کیااور کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کیلئے ان کی حمایت کو سراہا، وزیراعظم نےسلطنت عمان کےساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی دعوت کا اعادہ کیا جس پر سلطان ہیثم نے دعوت قبول کرتے ہوئے وزیراعظم کو بھی عمان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔
وزیرِاعظم ہاؤس کے مطابق دونوں دورے باہمی طور پر سفارتی ذرائع سے مناسب تاریخوں پر ہوں گے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے رابطے پھر بحال، وزیر خزانہ کی اپوزیشن وفد سے ملاقات
- 3 hours ago

لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا
- 4 hours ago

مریم نواز کی ٹرانسپورٹ اور گڈز کرایوں میں کمی کیلئے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت
- 2 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان ٹیویٹا کے وفد کا پنجاب کے ہنر مندی نظام سے سیکھنے کیلئے پی ایس ڈی ایف کا دورہ
- 40 minutes ago

خیبرپختونخوا کا 2122 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہ و پنشن میں 7 فیصد اضافہ ،کم سے کم اجرت 45 ہزار مقرر
- 4 hours ago

معاہدے کی خلاف ورزی یا غیر ضروری مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا،قالیباف
- 4 hours ago

ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے 2 ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- 4 hours ago

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات سوشل میڈیا پر جاری کردیں
- 6 hours ago

طالبان رجیم کا کے پی اوربلوچستان میں مبینہ داعش کیمپس کو ڈرونز سے نشانہ بنانےکا پروپیگنڈا بے نقاب
- 6 hours ago

معاہدے کا کمزور فریق واشنگٹن نہیں بلکہ تہران ہے، ایران کو کوئی مالی رعایت نہیں دیں گے،ٹرمپ
- 3 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
- 5 hours ago

خراب شہرت رکھنے والا جج عدالتی منصب پر برقرار نہیں رہ سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
- 4 hours ago






