اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتھک محنت، استقامت اور غیر متزلزل عزم کی وجہ سے ممکن ہوئی،وزیر اعظم
فیلڈ مارشل نے عظیم مقصد کے حصول کے لیے دن رات کام کیا اور انتھک محنت سے پہاڑ جیسے مسائل حل کیے گئے۔جبکہ امن عمل میں دوست ملکوں کا تعاون رہا،شہبازشریف


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتھک محنت، استقامت اور غیر متزلزل عزم کی وجہ سے ممکن ہوئی،جبکہ اس عمل میں دوستوںممالک نے بھی بھرپور تعاون کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو بے پناہ عزت ملی ہے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس شاندار کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں اور دنیا کے ہر خطے میں پاکستان کا وقار بُلند ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی اس اہم کامیابی پر یہ ایوان ایک متفقہ قرارداد منظور کرے۔ ان کے مطابق متفقہ قرارداد اتحاد اور یکجہتی کا واضح پیغام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قومی وحدت کے لیے ہم ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ جمعہ کے مبارک دن اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانا چاہیے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم نے عظیم مقصد کے لیے شبانہ روز محنت کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد سمجھوتے کو حتمی شکل دلانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عظیم مقصد کے حصول کے لیے دن رات کام کیا اور انتھک محنت سے پہاڑ جیسے مسائل حل کیے گئے۔جبکہ امن عمل میں دوست ملکوں کا تعاون رہا۔ چین، سعودی عرب، قطر، ترکیہ اور مصر نے امن عمل میں بھرپور کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتھک محنت، استقامت اور غیر متزلزل عزم کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا کردار بھی قابلِ ستائش ہے۔
علاوہ ازاں وزیراعظم نے قائد حزب اختلاف، حکومتی اور حزب اختلاف کے اراکینِ قومی اسمبلی کو مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ گزشتہ روز ایرانی صدرمسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ صدر پزشکیان نے پاکستان کے بھرپور تعاون پر اپنی اور ایرانی قوم کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے اور انہیں بتایا کہ پوری قوم ان کا والہانہ استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔ایران اور پاکستان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ایرانی صدر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آ کر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی وفد شہید آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کرے گا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے نتیجے میں خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی۔ جنگ بندی کے بعد اب تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں اور سمجھوتے کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ تین ماہ پہلے جب جنگ چھڑی تو تیل کی قیمتوں میں انتہائی تیزی آئی، جس کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے حکومت نے اپنے وسائل سے 128 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج تیل کی ہفتہ وار قیمتوں کا تعین ہوگا اور یقین ہے کہ تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔ صوبوں کی طرف سے وفاق کو وسائل کی فراہمی پر مشکور ہیں۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 19 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 6 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل


