Advertisement
پاکستان

سعودی ولی عہد کا حج کیلئے آنے والے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، اسپیکر قومی اسمبلی کی شرکت

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان کی مسلسل حمایت پرسعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 8th 2025, 5:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی ولی عہد کا حج کیلئے آنے والے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، اسپیکر قومی اسمبلی کی شرکت

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حج کے لیے آئے مسلم رہنماؤں کے اعزازمیں ظہرانہ دیا ، ظہرانے  میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی شرکت کی۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے ظہرانے کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقات بھی کی ، اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان کی مسلسل حمایت پرسعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

 

ایاز صادق نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سعودی قیادت کے پاکستان سے متعلق واضح مؤقف پرشکرگزارہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے عوام خادم الحرمین الشریفین کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، توقع ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Advertisement