ڈونلڈ ٹرمپ ان ایکشن ، ایلون مسک کو ڈیموکریٹس کی فنڈنگ کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایلون مسک نےاپنی دولت کو ڈیموکریٹس کو فنڈ دینے کے لیے استعمال کیا تو اسے ’سنگین نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑے گا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فی الحال انکا ایلون مسک سےبات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، یہ بیان کانگریس میں زیر بحث ریپبلکن اخراجاتی پیکیج پر دونوں کے درمیان ہونے والی کھلم کھلا چپقلش کے بعد سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ہفتے کے روز این بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں دوسرے کاموں میں مصروف ہوں، میرا ایلون مسک سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت بری بات ہے، کیوں کہ مسک بہت بے ادب ہے، آپ صدر کے عہدے کی بے ادبی نہیں کر سکتے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایلون مسک نےاپنی دولت کو ڈیموکریٹس کو فنڈ دینے کے لیے استعمال کیا تو اسے ’سنگین نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایلون مسک کی اخراجاتی بل کی مخالفت کی وجہ سے یہ امکان ہے کہ وہ ان ریپبلکن امیدواروں کے خلاف حریفوں کو فنڈ دیں جو اس بل کے حق میں ووٹ دیں گے۔
ٹرمپ نےکہا کہ اگر وہ ایسا کرتا ہے،تو اسےاس کے نتائج بھگتنا ہوں گے‘۔
یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا، جب ایلون مسک نےایکس پر ایک پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ ’ایپسٹین فائلز‘ میں شامل ہیں۔
مسک نے یہ پوسٹ جمعرات کو شیئر کی تھی، جب ان کے اور صدر کےدرمیان اختلافات بڑھے تھے، ٹیسلا کےارب پتی مالک نےیہ بھی تجویز دی تھی کہ ٹرمپ کا مواخذہ ہونا چاہیے۔
’ایپسٹین فائلز‘ اس معلومات کو کہا جاتا ہےجو امریکی حکام کےپاس بدنام زمانہ مالیاتی دھوکا باز اورجنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق موجود ہے۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل






