Advertisement
پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عید کے موقع پر صفائی مہم پر اطمینا ن کا اظہار

وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوام خوش ہیں، عید کے دنوں میں صفائی کےانتظامات کی ذاتی طورپر مانیٹرنگ کر رہی ہوں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 8th 2025, 4:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا عید کے موقع پر صفائی مہم پر اطمینا ن کا اظہار

 


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ پنجاب میں عید کے دنوں میں جاری صفائی مہم پر  اطمینان  کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز  نے صوبے میں جاری صفائی مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے عمل پرمثبت رد عمل آنے پر متعلقہ اداروں کو شاباش پیش کرتی ہوں۔

وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوام خوش ہیں، عید کے دنوں میں صفائی کےانتظامات کی ذاتی طورپر مانیٹرنگ کر رہی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ عید کے پہلےروز ایک لاکھ 11ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا جبکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کی 85 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔  


انھوں نے مزید کہا کہ بہاولپور اور سرگودھا ٹارگٹ سے 100فیصد زائد ویسٹ کلیکشن کے ساتھ سرفہرست رہے، اسی طرح ڈی جی خان، فیصل آباد ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور ساہیوال میں 80 فیصد تک ویسٹ کلیکشن کی گئی۔

Advertisement