Advertisement
پاکستان

صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات نے نماز عید کہاں کہاں ادا کی؟

اہم شخصیات کی ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 7th 2025, 10:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت  اور وزیراعظم  سمیت اہم سیاسی شخصیات نے نماز عید کہاں کہاں ادا کی؟

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نے نماز عید کہاں کہاں ادا کی؟

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر اسلام آباد میں عید کی نماز ادا کی اور سب سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی، گورنر فیصل کریم کنڈی اور راجہ پرویز اشرف نے بھی صدر مملکت کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی، حمزہ شہباز اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز عید ادا کی، جبکہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کی نماز آبائی گاؤں عبدالخیل میں ادا کی اور تمام عالم اسلام کو عید کی مبارک دی۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ کینٹ میں نمازِ عید ادا کی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں عید کی نماز پڑھی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کی، جہاں ضلع کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا، کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے بھی لیاقت باغ میں نماز عید پڑھی۔

چودھری برادران نے نماز عید الاضحیٰ گجرات میں ادا کی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے جامع مسجد عیدگاہ میں نماز ادا کی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے نماز جامع مسجد خاتم النبین میں ادا کی، نماز عید کے بعد پارٹی کارکنوں ساتھیوں سے عید ملی اور ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے جس دلیری سے حالیہ جنگ میں مقابلہ کیا خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایئر فورس کے جوان خراج تحسین کے مستحق ہیں جن کی حکمت عملی سے کامیابی ملی، قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کشمیر، فلسطین کیساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی، نماز کی ادائیگی کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے عید ملے، وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں نے بھی گڑھی خدا بخش میں عید کی نماز ادا کی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے اپنے آبائی گاؤں کھائی ہٹھاڑ قصورمیں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

انہوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عالم اسلام اور پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے، عید کے موقع پر ہمیں ان افراد کا بھی خیال رکھنا ہے جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہماری دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے ملکی استحکام کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اٹک میں عید الاضحٰی کی نماز ادا کی اور کہا کہ پوری قوم اور امت مسلمہ کو عیدالاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں،عیدالاضحی اپنے اندر ایثار کا جذبہ پیدا کرنے کا نام ہے،سنت ابراہیمی ہمیں اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر دینے کا درس دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے ارد گرد غریب، نادار اور مستحق افراد کا خاص خیال رکھیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کریں، دعا ہے کہ ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی آئے۔

Advertisement
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 20 گھنٹے قبل
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 2 دن قبل
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 20 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 20 گھنٹے قبل
ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

  • 2 دن قبل
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 19 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement