Advertisement
پاکستان

پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز

دونوں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا اور آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 30th 2025, 9:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف (محصولات) پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف (محصولات) پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکا کے تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر کے درمیان ٹیلی فون/ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی ہے۔

امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد تجارتی دنیا میں ہلچل مچ گئی تھی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس نے امکان ظاہر کیا تھا کہ ٹرمپ ٹیرف کے نفاذ سے پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق فریقین نے مذاکرات کو جلد از جلد کامیابی سے مکمل کیے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا اور آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا۔

بہت سے ممالک کے ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کا نفاذ 90 روز کے لیے معطل کرنے کا اعلان سامنے آیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال ماہ اپریل کے آغاز پر دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، پاکستان پر 29 فیصد جوابی ٹیرف عائد ہونا تھا۔

Advertisement
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 2 days ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • a day ago
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • a day ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • 24 minutes ago
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 2 days ago
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18  جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

  • 2 days ago
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • a day ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • a day ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • an hour ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • a day ago
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • 2 days ago
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • a day ago
Advertisement