Advertisement
تفریح

شام چوراسی گھرانہ کے گائیک فیضان علی خان بھی استاد ہوگئے

انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن لندن نے فیضان علی خان کو استاد کا خطاب دے دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 25th 2025, 7:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شام چوراسی گھرانہ کے گائیک فیضان علی خان بھی استاد ہوگئے

ویب ڈیسک:شام چوراسی گھرانہ کے گائیک فیضان علی خان بھی استاد ہوگئے،انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن لندن  نے فیضان علی خان کو استاد کا خطاب دے دیا۔
 تفصیلات کے مطابق لندن میں ہونے والی ایک تقریب میں شام چوراسی گھرانہ کے نوجوان گلوکار اور استاد شفقت سلامت علی خان کے صاحبزادے فیضان علی خان کو استاد کے ٹائٹل سے نوازا گیا۔
 فیضان علی خان نے استاد کا خطاب پانے پر کہا کہ یہ میرے لئے بڑا  اعزاز ہے،انہوں نے مزید کہا کہ میں لندن میں انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن (ILA) کی طرف سے باضابطہ طور پر استاد کا خطاب پانے پر بہت خوش ہوں۔
خیال رہے کہ یہ ایسوسی ایشن عالمی برادری میں 4,000 سے زیادہ اراکین پر مشتمل ہے۔

Advertisement