کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز 76، دنیش چندیمال 22، فہیم اشرف 28 رنز بنا کر نمایاں رہے


لاہور:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے فائنل معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالےکھیلے جا رہے فائنل معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن الین نے کیا، تاہم 17 کے مجموعی سکور پر کپتان سعود شکیل صرف 4 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے جبکہ فن الین 12 رنز بناکر سلمان مرزا کی گیند پر چلتے بنے، رلی روسو 22 رنز، اویشکا فرنانڈو 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
حسن نواز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا اور 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دنیش چندیمال 22، فہیم اشرف 28 رنز جبکہ محمد عامر اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
جبکہ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، سلمان مرزا اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ بورڈ پر اچھا ٹوٹل لگانے کی کوشش کریں گے،اگر بڑا ہدف ہوتو مخالف ٹیم پر دباؤ پر ہوتا ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھی گیم کامظاہرہ کریں،پرفارمنس اچھی رہی، خود کو بہتر کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ لاہور نے ہمیشہ سپورٹ کیا، امید ہے سپورٹ کرتے رہیں گے، ہماری ٹیم میں تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ
سعود شکیل (کپتان)، فن الین، رلی روسو، حسن نواز، فرنانڈو، دنیش چندیمال، فہیم اشرف، محمد وسیم، محمد عامر، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں
لاہور قلندرز اسکواڈ
فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، پریرا، راجہ پاکسا، آصف علی، شاہین آفریدی (کپتان)، شکیب الحسن، راشد حسین، حارث رؤف ، سلمان مرزا، جہاں داد خان، زمان خان، محمد اخلاق، ڈیرل مچل، محمد آزاب، آصف آفریدی شامل ہیں۔
پی سی بی حکام کے مطابق فائنل کے دوران اننگز کے وقفے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اس سے قبل بری فوج اور پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 2 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 hours ago




