سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوامیں کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 9 خوارج ہلاک
پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے شہریوں کی حفاظت اور قیام امن کے لیے ملک بھر میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں،ترجمان پاک فوج


ڈیرہ اسماعیل:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں فعال 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ24 اور 25 مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 9 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پہلی کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں کی جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،جس کے دوران 4 خارجی دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے 3 دہشت گردوں کی شناخت بہرام، مولانا بودان اور فاتح کے ناموں سے کرلی گئی، جب کہ چوتھے دہشتگرد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
ترجمان پاک فوج نےمزید بتایا کہ دوسری کارروائی ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں مزید دو بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج مارے گئے۔
اسی طرح تیسری جھڑپ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ہوئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے 3 مزید خوارج کو ہلاک کردیا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں خوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ آپریشنز جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کا مکمل صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد فورسز اور شہریوں پر حملوں سمیت دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے، پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے شہریوں کی حفاظت اور قیام امن کے لیے ملک بھر میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد علاقے کو کلیئر کرکے سرچ آپریشن مکمل کرلیا ہے ۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل





