جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی مقدمات کی سماعت ایک دفعہ پھر ملتوی؛ ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر
ہم نے عدالت سے کہا ہے کہ ہم ٹرائل کے لیے تیار ہیں، ہمیں جیل لے کر چلیں ، بانی چیئرمین سے کیس کی مشاورت بھی کرنی ہے،وکیل فیصل ملک


راولپنڈی:جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ایک بار پھر ملتوی ہو گئی جب کہ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔
سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی(اے ٹی سی) عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی جس میں سرکاری پراسیکیوٹر، وکلائے صفائی ملک فیصل، ان کی ٹیم اور ملزمان عدالت پہنچے۔
رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار، سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، زرتاج گل اور علیمہ خان و دیگر کمرہ عدالت میں پہنچے جہاں شیخ رشید حاضری لگوا کر واپس روانہ ہوئے۔
دوران سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس کے گواہوں کے عدالت نہ آنے پر جیل ٹرائل ایک بار پھر ٹل گیا جبکہ 26 نومبر تحریک انصاف احتجاج سے متعلق 23 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں۔
علاوہ ازیں سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات میں بھی عدالت میں حاضر ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں۔
بعد ازاں عدالت نے 26 نومبر تحریک انصاف احتجاج سے متعلق 32 کیسز کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی، آئندہ تاریخ پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
عدالت میں کیسز کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت سے کہا ہے کہ ہم ٹرائل کے لیے تیار ہیں، ہمیں جیل لے کر چلیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین سے کیس کی مشاورت بھی کرنی ہے۔ ان کی درخواست ہے کہ 9 مئی کے تمام کیسز یکجا کیے جائیں۔
زرتاج گل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے اور بے بنیاد کیسز ہیں، انہیں ختم ہو جانا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہی وقت میں امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں ، ایرانی صدر
- 6 گھنٹے قبل

صدر مملکت کا گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ، مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین
- 3 گھنٹے قبل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل
- 4 گھنٹے قبل

افواج پاکستان نے اپنی قوتوں سے ہمیشہ وطن کا دفاع کیا : نواز شریف
- 4 گھنٹے قبل

علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانی خاتون پولیس افسر نے ورلڈ پولیس سمٹ کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں ، صدر مملکت
- 4 گھنٹے قبل

فوج مخالف بیانیہ رکھنے والوں کا احتساب ہوناچاہیے،ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی جریدے بھی پاکستانی فنکاروں کی امن سے محبت کے پیغام کے معترف
- 4 گھنٹے قبل

پی ایس ایل10،کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو238رنزکاٹارگٹ
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف سے سابق کپتان شاہدخان آفریدی کی ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

دخانی انجنوں کا گھرملکوال ،شاندار ماضی سے موجودہ خستہ حالی تک کا سفر
- 4 گھنٹے قبل