پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور بنگلہ دیش کے حکومتی وفد کی لاہور میں ملاقات
دونوں ممالک کی کمرشلز بنیادوں پر ریلیز ، فلمی وفود کا تبادلہ، ٹیکنالوجی ،فلم میں ارتقائی صورت حال کا جائزہ ، کلچرل ایکسچینج پر سیر حاصل گفتگو کی گئی


لاہور:پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور بنگلہ دیش کے حکومتی وفد کی لاہور میں ملاقات ہوئی،جس میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں کو بحال کرنے پر زور دیا گیا۔
دونوں ممالک کی کمرشلز بنیادوں پر ریلیز ، فلمی وفود کا تبادلہ، ٹیکنالوجی ،فلم میں ارتقائی صورت حال کا جائزہ ، کلچرل ایکسچینج پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہمارے لئے یہ سنہری موقع ہے کہ ہم پھر سے اپنی کھوئی ہوئی مارکیٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ایک نکاتی ایجنڈا پر زور دیا۔

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کو پروڈکشن دوبارہ سے بحال ہونی چاہیے ۔ انہوں نے سارک کلچرل پروگرام کی بحالی پر بھی زور دیا اور بنگلہ دیش کے قونصل خانے کے بھر پور تعاون کی پیشکش کی۔
بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کی فلموں کا فیسٹیول بھی ہونا چاہیے۔ مشترکہ فلم سازی سے فلم انڈسٹری کو طاقت ملے گی۔پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے ممبران نے خوشی کا اظہار کیا اور مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
تقریب میں فلم اسٹار شان نے کہا کہ اب ہاتھ ملانے کا نہیں ، گلے ملنے کا وقت ہے۔ تقریب سے صفدر ملک، سید نور،خلیل الرحمن قمر،ذوالفقار مانا،مسعود بٹ،عمران اسلام نے بھی خطاب کیا ۔
بنگلہ دیش کے وفد میں ڈپٹی ہائی کمشنر ایم ڈی ایمان الاسلام خان، اعزازی قونصل جنرل قاضی ہمایوں فرید اور سردار محمد نعمان الزمان شامل تھے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 12 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 11 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 12 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل








