Advertisement
علاقائی

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں یومِ تشکر کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

طلبہ، اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 16th 2025, 4:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں یومِ تشکر کی مناسبت سے پرچم کشائی کی  تقریب کا انعقاد

لاہور: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی  میں یومِ تشکر کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کا گیا۔ پرچم کشائی کی پروقار تقریب آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور افواجِ پاکستان کی بہادری کے اعتراف میں منعقد کی گئی۔

ائیر وائس مارشل (ر) ساجد حبیب تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قوم کے جذبے کو سراہا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ  قریشی نے پرچم کشائی کی تقریب کا آغاز کیا۔

طلبہ، اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر شکر گزار ہے۔

تقریب میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کا اختتام ملک و قوم کے اتحاد، استحکام اور خطے میں امن کی دعاؤں سے ہوا۔

Advertisement