پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ ،سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق
دونوں ممالک نے سیزفائر برقرار رکھنے اور پیر کو ہونے والے سابقہ رابطے میں طے شدہ ’سٹیٹس کو‘ کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے،ذرائع


اسلام آباد:حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان تیسری بار ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ڈی جی ایم اوز پاکستانی فوج کے میجر جنرل کاشف عبداللہ اور ہندوستانی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی کے درمیان سیز فائر کے بعد تیسرا رابطہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایم اوز کے رابطے کے دوران سیز فائر کو مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی اور تیسرے رابطے میں سیز فائر برقرار رکھنے کیلئےمزید مثبت اقدام پراتفاق کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے ایل او سی کے ساتھ ساتھ امن کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور پیر کو ہونے والے سابقہ رابطے کے دوران طے پانے والے مفاہمت کے عزم کا اعادہ کیا۔
ہاٹ لائن رابطے میں دونوں ڈی جی ایم اوز نے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، باخبر ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک نے سیزفائر برقرار رکھنے اور پیر کو ہونے والے سابقہ رابطے میں طے شدہ ’سٹیٹس کو‘ کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی امریکا اور دیگر دوست ممالک کی کوششوں سے ممکن ہوئی تھی، جبکہ جنگ بندی کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایکس پیغام میں کیا تھا۔

اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک
- ایک گھنٹہ قبل

دستاویزی فلم" ہینگنگ بائی اے وائر" بین کانز فلم فیسٹول میں پیش
- 9 منٹ قبل
کنگنا رناوت کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
- 3 گھنٹے قبل

مشترکہ فضائی مشقوں کےلیے مختلف ممالک کا پاکستان سے رابطہ
- 32 منٹ قبل

یو اے ای اور امریکا کے درمیان آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیمپس کے پہلے مرحلے کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 120 فلسطینی شہید
- 19 منٹ قبل

حکومت کا بچوں کے دودھ پاؤڈر پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر غور
- 2 گھنٹے قبل

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان نے عوام کو مایوس کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو جاری، سلسلہ 20 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

میچل اسٹارک کا سکیورٹی خدشات کے باعث آئی پی ایل میچز کیلئے بھارت واپس جانے سے انکار
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کے رویے کی وجہ سے پاک بھارت جنگ بندی خطرے میں ہے : بلاول بھٹو
- 26 منٹ قبل