Advertisement
پاکستان

اراکین اسمبلی کو فنڈز کا اجراء : سپریم کورٹ کا وزیراعظم کے جواب پر اظہار اطمینان

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے کا مقدمہ نمٹا دیا، اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جسے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تسلی بخش قرار دیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 12th 2021, 5:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق : سپریم کورٹ میں آج وزیراعظم عمران خان کے خلاف اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ، جس میں وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی خبر کی تردید کردی، رپورٹ میں موقف دیا گیا کہ وفاق نے ارکان کوترقیاتی فنڈز نہیں دئیے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ وزیر اعظم کا جواب کافی مدلل ہے۔  جج صاحب اور وزیراعظم ایک مقدمہ میں فریق ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ کل مجھے واٹس ایپ پر کسی نے کچھ دستاویزات بھیجی ہیں، جس کے مطابق حلقہ این اے 65 میں حکومتی اتحادی کو بھاری بھرکم فنڈز جاری کیے گئے ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے استفسار کیا کہ  کیا سڑک کی تعمیر کے لیے مخصوص حلقوں کو فنڈز دیئے جا سکتے ہیں؟کیا حلقے میں سڑک کیلے فنڈز دینا قانون کے مطابق ہے ؟

جسٹس فائز عیسٰی نے ریمارکس دیئے کہ ہم دشمن نہیں عوام کے پیسے اور آئین کے محافظ ہیں امید ہے آپ بھی چاہیں گے کہ کرپشن پر مبنی اقدامات نہ ہوں، اٹارنی جنرل نے کہا کہ وٹس ایپ والی دستاویزات آپکی شکایت ہے، جائزہ لینگے، جس پر جسٹس فائز عیسیٰ نے  ریمارکس دیئے کہ مجھے شکایت کنندہ نہ کہیں میں صرف نشاندہی کر رہا ہوں، آپ نے شاید میری بات ہی نہیں سنی۔ 

اٹارنی جنرل نے کہا آپ کافی دیر سے آبزرویشن دے رہے ہیں، بات تو میری نہیں سنی گئی، جسٹس فائز عیسٰی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف ٹوئیٹس کی بھرمار ہورہی ہے۔ کیا کرپٹ پریکٹس کے خلاف اقدامات الیکشن کمیشن کی زمہ داری  نہیں۔ معلوم نہیں کہ وزیراعظم کو سیاسی اقدامات پر آئینی تحفظ حاصل ہے یا نہیں۔ ماضی میں عدالتیں وزراء اعظم کو طلب کرتی رہی ہیں۔ کیا وزیراعظم کا کام لفافے تقسیم کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا پانچ سال کی مدت کم ہوتی ہے۔ وزیراعظم کو چاہیے کہ ووٹ میں توسیع کے لیے اسمبلی سے رجوع کریں۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم وزیراعظم آفس کنٹرول کرنے نہیں بیٹھے۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کا جواب تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ۔ 

Advertisement
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی،جلد شادی کا امکان 

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی،جلد شادی کا امکان 

  • 7 hours ago
 مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، ایرانی سفیر

 مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، ایرانی سفیر

  • 3 hours ago
بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں پراکسی وار کر رہا ہے،وزیر دفاع

بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں پراکسی وار کر رہا ہے،وزیر دفاع

  • 28 minutes ago
ایران کی نئی تجاویز مل گئیں ، جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ

ایران کی نئی تجاویز مل گئیں ، جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ

  • 7 hours ago
یوم آزادی صحافت: سچ اب جعلی کیوں لگنے لگا ہے؟

یوم آزادی صحافت: سچ اب جعلی کیوں لگنے لگا ہے؟

  • 7 hours ago
نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں اے سی پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی،9 افراد جانبحق 

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں اے سی پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی،9 افراد جانبحق 

  • 6 hours ago
وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر کا دورہ، ناقص انتظامات پر شدید برہم

وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر کا دورہ، ناقص انتظامات پر شدید برہم

  • 13 minutes ago
 سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں،صحافت کا کردار جمہوری معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،صدر اور وزیر اعظم کا پیغام 

 سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں،صحافت کا کردار جمہوری معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،صدر اور وزیر اعظم کا پیغام 

  • 7 hours ago
مراکش میں مشترکہ مشق ’’افریقن لائن‘‘ کے دوران 2 امریکی فوجی اہلکار لاپتہ

مراکش میں مشترکہ مشق ’’افریقن لائن‘‘ کے دوران 2 امریکی فوجی اہلکار لاپتہ

  • 3 hours ago
پاکستان رینجرزاکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندارانعقاد

پاکستان رینجرزاکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندارانعقاد

  • 5 hours ago
پی ایس ایل: فائنل کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل 

پی ایس ایل: فائنل کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل 

  • 3 hours ago
وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات،ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات،ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • 7 hours ago
Advertisement