کراچی : بختاور بھٹو زرداری کی شادی ، محفل میلاد سے تقریبات کا باقاعدہ آغازہوگیا

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات آغاز ہوگیا، بلاول ہاؤس کراچی میں شادی کی تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا۔محفل میلاد میں خواتین ارکان اسمبلی ، فریال تالپور، آصفہ بھٹو اور ان کی سہیلیوں نے شریک کی ۔
بختاور بھٹوکی رسم حنا ستائیس جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی، جبکہ انتیس جنوری کو بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کا نکاح ہوگا ۔ مہندی اورنکاح کی تقریب میں بختاور اور آصفہ کی سہیلیوں سمیت قریبی افراد کو مدعو کیا گیا ہے ۔ بختاور بھٹو کا ولیمہ تیس جنوری کو ہوگا ۔ جس میں اراکین اسمبلی، سیاسی اور عسکری قیادت سمیت تین سو سے زائد مہمان شریک ہونگے ۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ برس 27 نومبر کو پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری سے کراچی میں منگنی کی تھی۔
بختار بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی ہیں، تاہم وہ اپنے بھائی بلاول بھٹو سے کم عمر ہیں۔بختاور بھٹو زرداری کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ ایسے وقت میں پیدا ہوئیں جب کہ ان کی والدہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان تھیں، یوں بختاور بھٹو زرداری حاضر سروس وزیر اعظم کے ہاں پیدا ہونے والی دنیا کی پہلی بچی کا اعزاز بھی رکھتی ہیں، ان کی پیدائش پر اس وقت بینظیر بھٹو نے وزارت عظمیٰ سے چھٹیاں لی تھیں۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 17 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 10 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 10 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 15 گھنٹے قبل





