گلوکار ابرار الحق نے بھارت کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی پر نیا ترانہ جاری کردیا
گلوکار کا یہ ترانہ کافی وائرل ہورہا ہے اور مداحوں کی جانب سے اس ترانے کو پسند کیا جارہا ہے


بھارت کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی پر گلوکار ابرار الحق نے نیا ترانہ جاری کردیا۔
بھارت کیخلاف کامیابی پر گلوکار ابرار الحق نے ایک نیا ترانہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے افواج پاکستان کی کامیابی کو سراہا، اس کے علاوہ گلوکار نے قوم کے جذبے کی بھی تعریف کی۔
گلوکار کا یہ ترانہ کافی وائرل ہورہا ہے اور مداحوں کی جانب سے اس ترانے کو پسند کیا جارہا ہے۔
بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 9 مئی تک کے معرکے کو معرکہ حق کا نام دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب میں مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جب کہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔
بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ 29، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔
اس کے بعد پاکستان نے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص ( آہنی دیوار) کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، پاکستان نے بھارت کا فضائی دفاعی نظام ایس 400 اور آدم پور اور ادھم پور سمیت متعدد ائیر فیلڈز کو تباہ کیا۔

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 7 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 6 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 4 hours ago

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دےدیا
- 8 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 2 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 5 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 6 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 4 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 4 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 2 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 6 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 5 hours ago