Advertisement
تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی

100 انڈیکس 2700 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 16 گھنٹے قبل پر مئی 13 2025، 10:48 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت معاشی اشاریوں کے باعث مارکیٹ میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 2700 پوائنٹس کا غیرمعمولی اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری، حکومتی پالیسیوں پر اعتماد، اور آئی ایم ایف سے متعلق مثبت توقعات اس تیزی کی بڑی وجوہات ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا یہ رجحان سرمایہ کاروں کے حوصلے مزید بلند کرنے کا سبب بن رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement