صدر مملکت نے کہا کہ قوم کو خوشی منانی چاہیے اور شہادت پانے والوں کے لیے دعا بھی کرنی چاہیے۔


صدرمملکت آصف علی زرداری کاکہنا ہے کہ پاک افواج کے جوانوں کی بہادری اور انتھک محنت نے اس جنگ میں ہمیں فتح سے ہم کنار کیا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بعد جنگ بندی پر پاک افواج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔
مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے۔ ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے، آج ہماری قوم کا عزم بےمثال ہے اور یہی عزم ہمارے آباواجداد کے دو قومی نظریے کو تقویت بخشتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام تنازع جموں و کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل اور دیگر مرکزی مسائل بالخصوص سندھ طاس معاہدے کے حل میں ہے۔میں ان تمام دوست ممالک بشمول چین، امریکا، ترکیہ، سعودی عرب اور ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس مُشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بحیثیت اسلامی ریاست اور اللہ پر ہمارے ایمان نے ہمیں اپنے حجم سے پانچ گنا بڑے ملک کے خلاف کھڑے ہونے کی طاقت اور ہمت عطا کی۔ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور تمام افواج کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، جن کی بہادری اور انتھک محنت نے اس جنگ میں ہمیں فتح سے ہم کنار کیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ قوم کو خوشی منانی چاہیے اور شہادت پانے والوں کے لیے دعا بھی کرنی چاہیے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا اور امن کا خواہاں ہے، ہم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 12 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- a day ago

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- a day ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 12 hours ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- a day ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 11 hours ago

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- a day ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 7 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 12 hours ago

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- a day ago







.webp&w=3840&q=75)