Advertisement
تفریح

عالمی وبا :آسکرایوارڈزکی تقریب 25 اپریل کوورچوئل منعقد کی جائے گی

دنیا کے سب سے معتبر فلمی ایوارڈ 'آسکر' دینے والے ادارے دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس کی انتظامیہ نے ایک بار پھر ایوارڈز تقریب میں تبدیلی کا اعلان کردیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 12th 2021, 4:53 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق فلموں کی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکر کی  انتظامیہ نے ایوارڈز تقریب  سے متعلق اعلان میں کہا کہ  اس بار تقریب کو روایتی اندازکے بجائے ورچوئل رکھا جائے گا اور یہ ایوارڈز دنیا کے 255 ممالک میں براہ راست نشر کیے جائیں گے ۔ گزشتہ روز  آسکر انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی  ہے کہ ایوارڈز تقریب 25 اپریل کو  ہوگی۔

اس سے قبل آسکر انتظامیہ نے دسمبر 2020 میں  کہا تھا  کہ ایوارڈز تقریب کو ورچوئل کے بجائے سال کی طرح معمول کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔لیکن اب انتظامیہ نے ایک بار پھر ایوارڈز تقریب میں تبدیلیاں کرتے ہوئے کہا کہ تقریب معمول کے مطابق لاس اینجلس کے ڈولبی  تھیٹرز میں منعقد ہوگی وہیں اس سال کی تقریب کو مختلف شہروں سے آن لائن بھی دکھایا جائے گا۔تاہم لوگوں کی شرکت اور تقریب  سے متعلق   تفصیلات ابھی واضح نہیں کی گئیں ۔  انتظامیہ کے مطابق کورونا کے باعث  یہ تمام حفاظتی  اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

آسکرایوارڈز  کی تقریب میں  اس سال 93 آسکرز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا جبکہ  اکیڈمی 15 اپریل تک شارٹ لسٹ ہونے والی فلموں کی حتمی فہرست جاری کردے گی۔تاہم  یہ پہلا موقع نہیں ہے جب آسکر  ایوارڈزکی تقریب مختلف  مقامات پر منعقد ہوگی  ،   1953 میں  بھی اس تقریب کو ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا وبا کے باعث انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے نامور اور معروف 'ایمی ایوارڈز' کی تقریب کا ورچوئل انعقاد رواں برس ماہ ستمبر میں  کیا جاچکا ہے جس میں میزبان اور پروڈکشن عملے سمیت صرف چند ستاروں نے شرکت کی تھی۔

Advertisement
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

  • 5 گھنٹے قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی،جلد شادی کا امکان 

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی،جلد شادی کا امکان 

  • 5 گھنٹے قبل
 سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں،صحافت کا کردار جمہوری معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،صدر اور وزیر اعظم کا پیغام 

 سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں،صحافت کا کردار جمہوری معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،صدر اور وزیر اعظم کا پیغام 

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان رینجرزاکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندارانعقاد

پاکستان رینجرزاکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندارانعقاد

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان کا ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ، دشمن بوکھلاہٹ کا شکار

پاکستان کا ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ، دشمن بوکھلاہٹ کا شکار

  • 5 گھنٹے قبل
یوم آزادی صحافت: سچ اب جعلی کیوں لگنے لگا ہے؟

یوم آزادی صحافت: سچ اب جعلی کیوں لگنے لگا ہے؟

  • 5 گھنٹے قبل
 مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، ایرانی سفیر

 مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، ایرانی سفیر

  • 35 منٹ قبل
پی ایس ایل: فائنل کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل 

پی ایس ایل: فائنل کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل 

  • 31 منٹ قبل
وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات،ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات،ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • 5 گھنٹے قبل
ایران کی نئی تجاویز مل گئیں ، جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ

ایران کی نئی تجاویز مل گئیں ، جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ

  • 5 گھنٹے قبل
نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں اے سی پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی،9 افراد جانبحق 

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں اے سی پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی،9 افراد جانبحق 

  • 4 گھنٹے قبل
مراکش میں مشترکہ مشق ’’افریقن لائن‘‘ کے دوران 2 امریکی فوجی اہلکار لاپتہ

مراکش میں مشترکہ مشق ’’افریقن لائن‘‘ کے دوران 2 امریکی فوجی اہلکار لاپتہ

  • 42 منٹ قبل
Advertisement