Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، ملک بھرمیں سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 12th 2021, 3:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق     کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے ریٹرننگ آفیسر 11 فروری کو پبلک نوٹس جاری کرے گا۔12 سے 13 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی، امیدواروں کی سکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 17 تا 18 فروری دائر ہوسکیں گی ۔   الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن  کی جانب سے ریٹرننگ افسران تعینات کردیئے گئے، اسلام آباد کے لیے اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفراقبال حسین ریٹرننگ افسر مقرر، ‏پنجاب  کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان ریٹرننگ افسر  ہوں گے۔ ‏سندھ کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان جبکہ ‏خیبرپختونخوا کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ ریٹرننگ افسر ہوں گے۔  ‏بلوچستان کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق کو ریٹرننگ افسر  مقرر کیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاؤس کو پولنگ سٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا۔ الیکشن کمیشن 48 نشستوں پر انتخابات کرائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سینیٹ کے الیکشن بھی 3 مارچ 2018 کو منعقد ہوئے تھے۔

واضح  رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ کے الیکشن مقررہ وقت سے پہلے کروانے کا اعلان کیا تھا جسے اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کر دیا تھا۔

Advertisement
پاکستان رینجرزاکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندارانعقاد

پاکستان رینجرزاکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندارانعقاد

  • 2 hours ago
پاکستان کا ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ، دشمن بوکھلاہٹ کا شکار

پاکستان کا ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ، دشمن بوکھلاہٹ کا شکار

  • 4 hours ago
ایران کی نئی تجاویز مل گئیں ، جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ

ایران کی نئی تجاویز مل گئیں ، جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ

  • 3 hours ago
 سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں،صحافت کا کردار جمہوری معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،صدر اور وزیر اعظم کا پیغام 

 سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں،صحافت کا کردار جمہوری معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،صدر اور وزیر اعظم کا پیغام 

  • 3 hours ago
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی،جلد شادی کا امکان 

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی،جلد شادی کا امکان 

  • 3 hours ago
سعودی عرب نے15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی عائد کر دی

  • a day ago
نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں اے سی پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی،9 افراد جانبحق 

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں اے سی پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی،9 افراد جانبحق 

  • 3 hours ago
پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف کو زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ

پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف کو زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ

  • a day ago
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

  • 4 hours ago
یوم آزادی صحافت: سچ اب جعلی کیوں لگنے لگا ہے؟

یوم آزادی صحافت: سچ اب جعلی کیوں لگنے لگا ہے؟

  • 3 hours ago
وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات،ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات،ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • 4 hours ago
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کر دیا گیا،اسحاق ڈار

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کر دیا گیا،اسحاق ڈار

  • a day ago
Advertisement